گنگولی:28؍جون(ایس اؤ نیوز) توحید ویمنس ڈگری کالج گنگولی میں کالج کے شعبہ سماجی خدمت این ایس ایس اور محکمہ پولس کے اشتراک سے 29واں قومی روڈ سیفٹی ویک پروگرام کا آغاز عزیزہ عائشہ سارہ کی تلاوت قرآن سے ہوا ،عزیزہ صفا سعید نے اس کا ترجمہ پیش کیا۔
کنداپور کے ڈی وائی ایس پی دینیش کمار بی پی نے بہت ہی معلوماتی خطاب کرتے ہوئے طلبا وطالبات اور اسٹاف کے ساتھ سوال جواب اور گفتگو کے ذریعے کئی اشکالات کا تشفی بخش جواب دیا۔ بیندورسرکل انسپکٹر پرمیشور گنگا نے روڈ سیفٹی کے متعلق جانکاری دیتےہوئے طلبا کو کریمنلس اورغیر سماجی عناصر جیسے چور، لٹیرے ،روڈ رومیو وغیرہ سے ہوشیار رہنے کی تلقین کی ۔ گنگولی پولس تھانہ انسپکٹر واسپا نائک نے روڈ ٹرافک کے اصول پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبا و طالبات کی رہنمائی کی۔ گنگولی پولس تھانہ کی بیٹ آفیسر محترمہ انیتا نے مختصرا بچوں کے غلط استعمال اور اٹروسٹی قانون کے متعلق جانکاری دی۔گنگولی مسلم جماعت دمام یونٹ کے نائب صدر محمد سعود شیخ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے ذاتی تجربات کی روشنی میں طلبا کو مفید معلومات بہم پہنچائیں۔ امتیاز احمد قاضی نے پروگرام کی صدارت کی ۔
سنیتا اور اشوینی نے مہمانوں کو تعارف پیش کیاتو خولہ قاضی نے شکریہ ادا کیا۔ جب کہ رشا زہرہ نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ڈائس پر مینجر عبدالشکور موجود تھے۔ پروگرام میں اسٹاف اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد شریک تھی۔